ساؤتھ افریکن کرکٹر جے پی ڈومنی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،مزید پڑھیے

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے،

انہوں نے مومینٹم ون ڈے کپ میں نائٹس کے خلاف میچ میں ایک اوور میں 37 رنز بٹور کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوبراز کی اننگز کے 37ویں اوور میں ڈومینی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایڈی لائی کی خوب دھنائی کی اور 37 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی،

Sangemeel
Sangemeel

انہوں نے ایڈی کی پہلی چار گیندوں پر مسلسل چھکے لگائے، پانچویں گیند پر دو رنز بنائے، چھٹی گیند جو کہ نو بال ہو گئی اس پر چوکا جڑ کر پانچ رنز حاصل کیا اور آخری گیند پر گیند کو باﺅنڈری سے باہر پھینکا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں ملک کی طرف سے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا ہرشل گبز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 2007ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے باﺅلر وان بونگے کو اوور میں مسلسل چھ چھکے لگائے تھے، لسٹ اے کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا کو حاصل ہے جنہوں نے 2013-14ءمیں ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں بنگلہ دیشی باﺅلر الاﺅدین کے اوور میں 39 رنز بنائے تھے۔

پاکستان پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا، مزید پڑھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں