Donald Trump Latest News

ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزینوں کو امریکی شہریت دینے پر آمادگی،مزید پڑھئے

امریکی صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ کے دوران سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایسے 18 لاکھ افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکا آکر آباد ہوگئے تھے جب وہ کم عمر تھے۔

اس بل پر آنے والے ہفتے کے دوران کانگریس میں بحث ہوگی جس میں 25ارب ڈالر فنڈ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کچھ ممالک سے ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں