Sangemeel

پاکستان پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا، مزید پڑھیے

پی ایس ایل (ویب ڈیسک ) فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

پی سی بی حکام سر جوڑ کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات نے پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا اور ٹیموں کی جانب سے واجبات ادا نہ کئے جانے پر بورڈ مالی مشکلات سے پریشان ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 میں سے 5 فرنچائزز گزشتہ سال نومبر کی ڈیڈ لائن تک واجبات ادا نہیں کر سکی تھیں۔یو اے ای اور پاکستان میں 22 فروری سے 25 مارچ تک شیڈول تیسرے ایڈیشن کیلیے بورڈ کو درکار رقم میں 50 سے 60 لاکھ امریکی ڈالر کم پڑ جانے کا خدشہ ستا رہا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام سر جوڑ کر کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، فرنچائزز کے عدم تعاون کی وجہ سے بظاہر بڑی کامیاب نظر آنے والی پی ایس ایل میں دراڑیں صاف نظر آنے لگی ہیں۔

Sangemeel
Sangemeel

ذرائع کے مطابق اگر فرنچائزز کا واجبات کے معاملے میں یہی رویہ جاری رہا تو بورڈ قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ٹیموں کی دوبارہ فروخت پر بھی غور کر سکتا ہے۔ دوسری جانب فرنچائزز کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے زرتلافی کا مطالبہ کیا تھا جس پر اس نے دباﺅڈالنا شروع کردیا، ٹی 10 کو سپورٹ کرنے پر بھی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ خود اس تنازع کو میڈیا میں لے آیا اور پی سی بی کے رویہ کی وجہ سے مالی معاملات خراب ہیں۔

َانڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں