Sangemeel News

ٹوئٹر نے 7 لاکھ امریکی صارفین کی شناخت کرلی،مزید پڑھیے

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر نے آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے خبردار کرنے کے لئے 7 لاکھ کے قریب امریکی صارفین کی شناخت کرلی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات 2016 کے دوران ان صارفین کے اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کرنیوالی روسی کمپنی کے اکاؤنٹ کو فالو کیا گیا اور اس کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات لائیک یا ری ٹوئٹ کئے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ ری سرچ ایجنسی کے نام سے سینٹ پیٹرس برگ سے چلائے جانیوالا یہ انٹرنیٹ اکاؤنٹ امریکی مفادات مخالف آن لائن پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

کمپنی کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ روسی انٹرنیٹ اکاؤنٹ کے ساتھ 3 ہزار 8 سو سے زائد اکاؤنٹ منسلک ہیں۔ جن سے 2016 امریکی انتخابات کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار پروپیگنڈا پیغامات بھیجے گئے جو امریکی عوام کی رائے اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔

واٹس ایپ نے کاروباری افراد کے لئے خصوصی ایپ تیار کرلی،مزید پڑھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں