Top Expensive Shoes

قیمت سن کر ہوش گم، دنیا کے مہنگے ترین جوتے ، مزید پڑھئے

دبئی(ویب ڈیسک) خواتین کے جوتوں اور سینڈلوں کے ممتاز ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین سینڈل اور شوز فروخت کےلیے پیش کردیئے ہیں۔

ان میں سے ایک سینڈل کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار برطانوی پاونڈ ہے جو پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کے مساوی رقم ہے۔اونچی ہیل والے ان سینڈل کو ماہر کاریگروں نے اپنے ہاتھوں سے ڈیزائن کیا ہے۔ سینڈل کی ہیل اور تلے (سول) کو سونے اور پلاٹینم سے بنایا گیا ہے۔ اس پر 54 قیراط کے سفید ہیرے اور 416 قیراط کے نیلم (سیفائر) لگائے گئے ہیں۔

تین ممالک کے ماہرین نے مسلسل ایک سال کی محنت کے بعد اسے تیار کیا ہے۔اسے دبئی کی ایک کمپنی دی جیڈا ڈیزائنر کےلیے بنایا گیا ہے اور ان کے مطابق یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا صرف ایک ہی جوڑا ہے۔ یہ کمپنی مشہور شخصیات کےلیے خاص سینڈل بناتی رہی ہے جن میں لیڈی ڈیانا اور گریس کیلی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی یہاں بہت سے قیمتی سینڈل رکھے گئے ہیں جنہیں عام افراد صرف دیکھ ہی سکتے ہیں۔ان سینڈلوں میں سے ایک اور شاہکار سینڈل نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی ہیل میں 24 قیراط سونا لگا ہے۔ ٹخنوں پر آنے والی ایک پٹی کو تاج کی صورت میں بنایا گیا ہے جس پر 180 قیراط کے لعل (روبی) جڑے ہیں جبکہ 33 قیراط کے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ سینڈل بطورِ خاص ایک شہزادی کےلیے بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں