Sangemeel

شہباز شریف کا سخت بیان سامنے آگیا، عمران خان 24 گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، مزید پڑھئے

لیہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹوئٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے‘

ان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ ہم سے حساب کیا لے گا‘ زر دا ر ی کا کرپشن پربات کرنا قیامت کی نشانی ہے‘

Sangemeel
Sangemeel

انہوں نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے‘سندھ میں سڑکیں ہیں نہ ہی اسپتال ۔وہ منگل کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں سٹی اسکین مشینیں 24گھنٹے دستیاب ہوں گی، آج اسپتالوں میں معیاری ادویات دستیاب ہیں‘70سال میں پہلی بار ہماری حکومت نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی دی۔ عمران خان نے ساڑھے 4سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کام کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گا، ہم 2018کے الیکشن جیتنے کے بعد لیہ میں اسپیڈو بس لائیں گے، زرداری صاحب شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لیں گے،

یہ خدا کی قدرت ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے‘ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی اسپتال‘ میں لیہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے بجلی کے منصوبوں کو آدھی قیمت پر لگایا، کیا یہ خدمت نہیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہزاروں واٹ بجلی پیدا کی‘ آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، ہم اگلے الیکشن میں پاکستان کو عظیم اور طاقتور ملک بنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں