Gold News

سونا کی قیمت پھر بڑھ گئی، 56ہزار 800 روپے تولہ ہوگیا،مزید پڑھئے

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 56 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3ڈالر مہنگا ہوکر 1337 ڈالر پر پہنچ گیا ۔

ان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے لیکن دوسری جانب دبئی میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے ۔

ہارون چاند کے مطابق فی تولہ سونا 56ہزار 800 اور 10 گرام سونے قیمت 172روپے کمی سے 48ہزار 685روپے پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں