Khursheed Shah News

خورشید شاہ غصے میں آگئے، بچی سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر تالیاں بجاتے، شرم آنی چاہیے،مزید پڑھئے

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بچی سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر آپ تالیاں بجاتے ہیں، شرم آنی چاہیے، جہاں دیگر مذمتی قراردادیں آتی ہیں تو ایسی تالیاں بجنے کی بھی مذمت ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایسے عمل سے قوم کی دل آزاری ہوئی،انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں، 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے، کسی کو سزا نہیں ملی، قصور میں 2016 میں 66 بچوں سے زیادتی ہوئی، کسی کو سزا نہیں ملی۔ ایسے واقعات پر نتیجہ صفر ہے۔

خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گزشتہ روز کی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں، تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شرم آتی ہے کہ ایسے واقعات ہوں اور تالیاں بجائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں