Kashmir Black Day

بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مزید پڑھئے

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہےاور تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے قبضےاور وحشیانہ مظالم کےخلاف کشمیری آج دنیا بھر میں ریلیاں نکالیں گے جبکہ سیمینار اور دیگر تقریبات میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔

یوم سیاہ کی کال حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ منانے کامقصددنیاکویہ باورکراناہے کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں لگادی گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں