Sangemeel

انوکھے سے نام والی نئی فلم ‘سونو کی ٹی ٹو کی سوئٹی’ مزید پڑھیے

فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ اور اس کے سیکوئل کی کامیابی کے بعداب یہی ٹیم اپنی نئی فلم ’ سونو کی ٹی ٹو کی سوئیٹی‘لے کر فلمی پردے پر نئی آن بان کے ساتھ جلوگر ہ ہورہی ہے۔

ایسے لمبے اور پہلی نظر میں بے تکے لگنے والے نام پر مت جایئے ۔۔۔نظر رکھئے کہ فلم میں آپ کے مزاج کا ہر مصالحہ ہے۔۔میوزک، مستی، ’ڈانس مانس‘۔۔۔وغیرہ۔ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں کارتک آریان ،نسرت باروچااور سنی سنگھ ۔ ٹریلرکو دیکھ کے لگتا ہے کہ کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے ، ایک لڑکی کو پسندکرتا دوسرا اس میں نقص نکالتا ہے ۔۔ایک دوسرے سے شرطیں لگتی ہیں۔۔۔ہار جیت ہوتی ہے اور ۔۔۔ہوتا ہے کیا۔۔۔؟۔۔یہ ہم آپ کو نہیں بتائیں گے ۔۔۔اس کے لئے آپ کو فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Sangemeel
Sangemeel

فلم میں ہنسی ، مزاح اور رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔پاکستانی فلم بین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس کی نمائش 9 فروری کو ملک بھر میں کی جائے گی۔۔۔

Sangemeel
Sangemeel

امید تو یہ ہے کہ فلم آپ کی جیب خالی نہیں کرے گی ۔۔۔بلکہ آپ کو تفریح کراتے ہوئے پسند آئے گی مگر کس حد تک یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔۔

2018 فلم فیئرایوارڈ، صبا قمر بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد

اپنا تبصرہ بھیجیں